۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ/ ایم ڈبلیوایم کے وفد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سراج الحق صاحب سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت اور افسوس کیا ۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سراج الحق صاحب سمیت تمام پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

سراج الحق صاحب نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولاناظہیر الحسن، مولانا نیاز بخاری، ارشاد بنگش اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .